جناب محمد ثاقب سلیم
چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
چیف ایگزیکٹو آفیسر اور ڈائریکٹر
جناب ثاقب سلیم ICAP کے ایسوسی ایٹ رکن ہیں۔ ۱۹ سالہ تجربے میں CA کے بعدانہوں نے ۱۱ سال ملک کی نامور کمپنیوں بشمول JS انویسمٹنٹس، حبیب بینک لمیٹڈ اور اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنی میں خدمات سرانجام دی ہیں۔ اس کمپنی سے پہلے وہ اٹلس ایسیٹ مینیجمنٹ کمپنی میں انٹرنل آڈٹ ہیڈ کے طورپر رسک مینیجمنٹ اور کمپلائنس کی دیکھ بھال کر رہے تھے۔ انہوں نے MUFAP کی فنی کمیٹیوں میں بطور رکن دو بارخدمات سرانجام دی ہیں۔
دفتر کا پتہ: دوسری منزل ، آدم جی ہاؤس ، آئی آئی چندریگر روڈ ، کراچی ، پاکستان
وائس چیئرمین / ڈائریکٹر
وائس چیئرمین / ڈائریکٹر
جناب نسیم بیگ عارف حبیب کنسلٹنسی (پرائیویٹ) لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو آفیسر ہونے کے ساتھ ساتھ ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹس لمیٹڈ کے نائب چیئرمین بھی ہیں جو ایک اثاثہ جاتی انتظام کی کمپنی ہے جس کی فکری و مادّی اساس جناب نسیم بیگ صاحب نے رکھی اور جون ۱۱۰۲ ء تک چیف ایگزیکٹو کے طور پر اس کی قیادت بھی کی۔
موصوف ۰۷۹۱ ء میں چارٹرڈ اکاؤنٹنسی سے فارغ التحصیل ہوئے اور اس کے بعد انہوں نے اندرون اور بیرونِ مُلک کاروباری دُنیا بشمول مینوفیکچرنگ اور مالیاتی خدمات کے شعبوں میں تجربہ حاصل کیا۔
بیگ صاحب آٹوموبائل صنعت میں بھی اعلیٰ سطح کی عہدوں پر فائز رہے ہیں۔
جناب نسیم بیگ نے مالیاتی خدمات کے کاروبار میں پہلا قدم ابو ظہبی انویسٹمنٹ کمپنی (متحدہ عرب امارات) سے رکھا جہاں وہ۷۷۹۱ء میں کمپنی کو قائم کرنے والی ٹیم کا حصہ تھے۔ وہ انسٹیٹیوٹ آف فائنانشل مارکیٹس آف پاکستان کے تاسیسی چیئرمین بھی تھے جس کو سیکیورٹیز اینڈ ایکسچینج کمیشن آف پاکستان (ایس ای سی پی) نے اسپانسر کیا تھا۔ موصوف نے ایس ای سی پی کی قائم کردہ متعدد کمیٹیاں برائے کیپیٹل مارکیٹس کی ترقی میں خدمات انجام دی ہیں، بشمول وہ جس نے رضاکارانہ پینشن سسٹم تحریر کیا تھا۔ وہ میوچل فنڈز ایسو سی ایشن آف پاکستان کے چیئرمین بھی رہے ہیں۔علاوہ ازیں، وہ وزیرِ اعظم کی اِکنامک ایڈوائزری کاؤنسل (ای اے سی) کے رُکن بھی رہے ہیں۔ وہ متعدد باوقار اداروں کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں اور موجودہ طور پر مندرجہ ذیل کمپنیوں میں ڈائریکٹر ہیں:
کارپوریٹ ذمہ داریاں:
چیف ایگزیکٹو
عارف حبیب کنسلٹنسی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
دفتر کا پتہ:
عارف حبیب سینٹر
۳۲ ایم ٹی خان روڈ،
کراچی،
پاکستان
چیئرمین / ڈائریکٹر
چیئرمین/ ڈائریکٹر
جناب ہارون رشید برطانیہ اور ویلز، لندن میں انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس کے فیلو ممبر ہیں۔ اس کے علاوہ جناب ہارون رشید نے متعدد باوقار اِداروں میں اعلیٰ عہدوں پر کام کیا ہے۔ وہ بینکاری، سرمایہ کاری اور صنعتی منصوبوں میں وسیع مقامی اور بین الاقوامی تجربے کے حامل ہیں اور اُن کو باقاعدگی سے دُنیا بھر میں کانفرنسوں میں مقرر کے طور پر مدعو کیا جاتا ہے۔ ان کے وسیع دائرۂ کار میں اے این زیڈ سیکیورٹیز ایشیا لمیٹڈ (ہانگ کانگ) اور کشمیر ایڈیبل آئلز لمیٹڈ (پاکستان) کے منیجنگ ڈائریکٹر، اور فائنانشل ایگزیکٹوز انسٹیٹیوٹ (ہانگ کانگ) اور یونین بینک لمیٹڈ (پاکستان) کے ڈائریکٹر کے عہدے بھی شامل ہیں۔ موصوف تقریبًا تین دہائیوں تک پاکستان کیبلز لمیٹڈ کے ڈائریکٹر بھی رہ چکے ہیں، اور اس کے علاوہ آل پاکستان سالوینٹ ایکسٹریکٹرز ایسوسی ایشن کے چیئرمین، لاہور جنرل ہسپتال کے گورنر، اور پبلک پروکیورمنٹ ریگولیٹری اتھارٹی (پیپرا) کے بورڈ کا حصہ بھی رہ چکے ہیں۔
بحیثیت ڈائریکٹر
انٹرنیشنل اسٹیلز لمیٹڈ
دفتر کا پتہ:
اے – ۴۰۲، گلبرگ آرکیڈ،
۸۳- جی، گلبرگ -۲،
لاہور،
پاکستان
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ
جناب قمر بیگ اٹلی میں پاکستانی سفیر، کامرس سیکرٹری اور صوبائی چیف سیکرٹری رہے ہیں۔علاوہ ازیں، وہ پاکستان اسٹیل کے چیئرمین اور سی ای او رہے ہیں اور انہوں نے متعدد بورڈز میں خدمات انجام دی ہیں بشمول اسٹیٹ بینک آف پاکستان، نیشنل اسکول آف پبلک پالیسی، اور کچھ پرائیویٹ سیکٹر کے کارپوریٹ ادارے۔ وہ اقوامِ متحدہ ایجنسی کے ورلڈ فوڈ پروگرام کے صدر بھی رہے ہیں جو تقریبًا ۰۸ ممالک میں بھوک کے خاتمے کے مقصد پر عمل پیرا ہے۔
جناب قمر بیگ کیمبرج یونیورسٹی میں وزِٹنگ فیلو ہیں اور اس دائرۂ کار میں وہ خصوصی طور پر
اداروں کے لیے غربت سے متعلقہ مسائل پر کام کر رہے ہیں۔
موصوف متعدد رپورٹس اور تحقیقی مقالوں کے مصنّف ہیں اور اٹلی کے ایک اعلیٰ ترین سوِل ایوارڈ
کے وصول کنندہ بھی ہیں۔
بحیثیت ڈائریکٹر
یونیورسل نیٹ ورک سسٹم لمیٹڈ
پتہ:
مکان نمبر 20-E، عسکری اپارٹمنٹس نمبر 1،
چودھری. خلیق الزمان روڈ
کلفٹن، بلاک 8،
کراچی، پاکستان
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ
ماوراء عادل خان نے ۰۱۰۲ ء میں لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز (LUMS) سے گریجویشن کی اور ۶۱۰۲ء میں INSEAD سے ایم بی اے مکمل کیا۔
محترمہ مروہ عادل نے کوکا کولا ایکسپورٹ کورپوریشن پاکستان جوائن کیا ہے۔ اِن کے پاس مارکٹنگ اور ایچ-آر میں ۱۰ سال کا ایکسپیریئنس ہے اور یہ گزشتہ ایمازون(یوکے)، یونیلیور(پاکستان، سری لنکا) اور ایم-سی-بی بینک جیسے معروف آرگنائزیشنز کا حصہ رہی ہیں مارکیٹنگ اور ایچ آر کے تجربے کی حامل ہیں۔
موصوفہ ایسے مارکیٹنگ اداروں کی قیادت کی خصوصی مہارت کی حامل ہیں جو ڈیجیٹل تبدیلیاں اور نئے ذرائع اختیار کر کے بڑے پیمانے پر ترقی حاصل کرنے پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں۔
دفتر کا پتہ:
27Q، کالج روڈ،
گلبرگ، لاہور،
پاکستان
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ
جناب احمد جہانگیر نے LUMS سے ایم بی اے مکمل کیا ہے اور اس سے پہلے امریکی ریاست میساچوسیٹس کی بوسٹن یونیورسٹی سے بی بی اے فائنانس کی ڈگری حاصل کی۔
جناب احمد جہانگیر ٹیکسٹائل سے لے کر فائنانس تک وسیع تجربے کے حامل ہیں اور موجودہ طور پر نشاط مِلز لمیٹڈ میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر، ہیڈ آف ہوم ٹیکسٹائل بزنس یونٹ کے طور پر کام کر رہے ہیں۔
اس عہدے پر وہ ۸۰۰۲ء سے فائز ہیں۔
اس سے پہلے وہ ڈائریکٹر مارکیٹنگ، ہیڈ آف انٹرنیشنل مارکیٹنگ آف یارن، فیبرک اینڈ ہوم ٹیکسٹائل میڈ اپس کے طور پر کام کررہے تھے۔
جاب جہانگیر احمد نے مختصر عرصہ سرمایہ کارانہ بینکاری کے شعبے میں بھی کام کیا ہے۔ انہوں نے ۱۰۰۲ ء میں فیڈیلٹی انویسٹمنٹ بینک لمیٹڈ میں شمولیت اختیار کی اور بورڈ آف ڈائریکٹرز کے رُکن کے طور پر کام کیا۔
بحیثیت ڈائریکٹر
ہنڈائی نشاط موٹر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
دفتر کا پتہ:
نشاط ملز لمیٹڈ
یونٹ نمبر 36، 5 کلومیٹر مشرق،
حدیرہ ڈرین، 22 کلومیٹر دور،
فیروز پور روڈ،
لاہور، پاکستان۔
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر- ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ
جناب کاشف اے حبیب پاور سیمنٹ لمیٹڈ کے چیف ایگزیکٹو ہیں۔ موصوف انسٹیٹیوٹ آف چارٹرڈ اکاؤنٹنٹس آف پاکستان (ICAP) کے رُکن ہیں اور انہوں نے اے ایف فرگوسن اینڈ کمپنی (رُکن، پرائس واٹر ہاؤس کوپرز) سے اپنی آرٹیکل شپ مکمل کی جہاں مختلف شعبوں بشمول مالیاتی، مینوفیکچرنگ اور سروس صنعتوں میں کلائنٹس کو خدمات فراہم کرنے سے متعلق تجربہ حاصل کیا۔
موصوف عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ میں چار سال، اور گروپ کی سیمنٹ اور فرٹیلائزر کمپنیوں میں ایگزیکٹو ڈائریکٹر کے طور پر نو سال کے تجربے کے حامل ہیں۔
بحیثیت ڈائریکٹر:
عائشہ اسٹیل مِلز لمیٹڈ
عارف حبیب کارپوریشن لمیٹڈ
فاطمہ فرٹیلائزر کمپنی لمیٹڈ
ایم سی بی عارف حبیب سیونگز اینڈ انویسٹمنٹ لمیٹڈ
عارف حبیب ایکوٹی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
عارف حبیب فاؤنڈیشن
عارف حبیب ریئل اسٹیٹ سروسز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
بلیک گولڈ پاور لمیٹڈ
نوری آباد اسپننگ مِلز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
پاک عرب فرٹیلائزرز لمیٹڈ
فاطمہ پیکیجنگ لمیٹڈ (سابقہ: ریلائنس سیکس لمیٹڈ)
روٹوکاسٹ انجنیئرنگ کمپنی (پرائیویٹ) لمیٹڈ
سیف مِکس کانکریٹ لمیٹڈ
صدّیق سنز انرجی لمیٹڈ
پاور سیمنٹ لمیٹڈ
ببر شیر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
فاطمہ سیمنٹ لمیٹڈ
ایسا ٹیکسٹائل اینڈ کموڈٹیز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
الٹرنیٹ (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ایزی ای تمیر (پرائیویٹ) لمیٹڈ
گرین اسٹور (پرائیویٹ) لمیٹڈ
ٹرانسموورز (پرائیویٹ) لمیٹڈ
دفتر کا پتہ:
عارف حبیب سینٹر،
۳۲، ایم ٹی خان روڈ،
کراچی،
پاکستان
ڈائریکٹر
ڈائریکٹر
ساویل حُسین نے ۳۰۰۲ ء میں یونیورسٹی کالج، لندن سے گریجویشن (بی ایس سی- معاشیات)، ۶۰۰۲ء میں یونیورسٹی آف سسیکس سے پوسٹ گریجویشن (ایم اے- عالمی سیاسی معیشت)مکمل کیا، اور ۹۱۰۲ء میں ہارورڈ یونیورسٹی سے اونر/پریزیڈنٹ مینجمنٹ پروگرام (HBS OPM53) مکمل کیا۔
ساویل ایم حُسین موجودہ طور پر سیّد انجنیئرز لمیٹڈ (پیانو اور ٹیمپو اسٹیشنری برانڈز بنانے والے) کے چیف ایگزیکٹو آفیسر کی حیثیت میں کام کررہے ہیں۔ وہ مندرجہ ذیل عہدوں پر بھی فائز رہ چکے ہیں:
٭ کنوینر، ورکنگ گروپ، نیشنل میوزیئم آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (این ایم ایس ٹی) اور نیشنل ایجوکیشنل ایکوپمنٹ
سینٹر(NEEC) ، لاہور ( ۹۱۰۲ء)؛
٭ رُکن، بورڈ آف ڈائریکٹرز، پاکستان ٹیلیوژن کارپوریشن ( ۸۱۰۲ء تا ۹۱۰۲ء)؛
٭ ڈائریکٹر/ رُکن، سرمایہ کاری بورڈ، حکومتِ پاکستان ( ۴۱۰۲ء تا ۷۱۰۲ء)؛
٭ رُکن، وزیر اعظم کا ماہرِ معاشیات پینل؛
٭ چیئرمین، رائٹنگ انسٹرومنٹس مینوفیکچچرز گروپ آف پاکستان (WIMGP) ۹۰۰۲ء
؛
٭ مُشیر، اقوامِ متحدہ ترقیاتی پروگرام؛
٭ سابقہ رُکن، ایڈجنکٹ فیکلٹی، شعبہء معاشیات، لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز؛ اور
٭ ۷۰۰۲ء میں سوِل سروسز اکیڈمی لاہور میں لیکچرز دئیے
ساویل ایم حُسین نے متعددمطبوعات میں تحریر کے جوہر بھی دکھائے ہیں۔ وہ اندرون اور بیرونِ مُلک متعدد تعلیمی اور پیشہ ورانہ مطبوعات اور اداروں میں باقاعدگی سے تحریر اور تدریس کے فرائض انجام دیتے ہیں۔
بحیثیت منیجنگ ڈائریکٹر
(چیف ایگزیکٹو آفیسر) سیّد انجنیئرز لمیٹڈ
فاسٹ لائن (پرائیویٹ) لمیٹڈ (چیف ایگزیکٹو آفیسر)
سید ہیلتھ کیئر لمیٹڈ (چیف ایگزیکٹو آفیسر)
پیانو ایکسپورٹ FZCO ، دبئی متحدہ عرب امارات
دفتر کا پتہ:
سیّد انجنیئرز لمیٹڈ
68-B1، Off ایم ایم عالم روڈ،
گلبرگIII-،
لاہور54660-،
پاکستان